تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کورونا کی تصدیق - Azadaar || Live For Azadari

Like Us Facebook

ads

Hot

CLICK HERE پاکستان کے قومی ادارہ صحت نے ہیلپ لائن نمبر 1166 جبکہ تمام صوبوں نے صوبائی سطح پر ہیلپ لائنز قائم کی ہیں جن پر مرض کی علامات ظاہر ہونے کے بعد رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ آپ کی صحت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خصوصی ٹیمیں آپ کے گھر بھیجی جائیں گی یا پھر آپ کو آپ کے علاقے میں سرکاری یا نجی لیبارٹری یا اسپتال کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, 29 March 2020

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کورونا کی تصدیق


محکمہ صحت حکومت سندھ نے حیدر آباد کے تبلیغی مرکز میں موجود چینی شہری سمیت تبلیغی جماعت کے چار ارکان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ کراچی میں مزید آٹھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔


صوبائی محکمہ صحت کی ترجمان میران یوسف کی جانب سے سنیچر کی شام سات بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج کراچی میں آٹھ جبکہ حیدرآباد میں چار نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار سو 69 ہوگئی ہے۔

 تبلیغی جماعت کے ممبران کا سول ہسپتال حیدرآباد اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں چار کی رپورٹ مثبت آئی، جس میں ایک چینی شہری بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق چینی شہری وزٹ ویزے پر پاکستان آیا تھا اور تبلیغی جماعت کے ساتھ شامل ہوگیا تھا، رپورٹ مثبت آنے کے بعد چینی شہری سے تعلق میں آئی جماعت کے 12 افراد کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔  حیدرآباد میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کو علاج کی غرض سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ حیدرآباد کے تبلیغی مرکز کو ہی 'میک شفٹ' قرنطینہ مرکز بنا دیا گیا ہے اور تبلیغی جماعت کے تمام ممبران کو وہیں حفاظتی تدابیر کے ساتھ محدود رکھا جا رہا ہے۔
سنیچر کو نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس وقت کراچی کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 182 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 132 افراد لوکل ٹرانسمیشن سے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔
مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ کراچی کے کیسز میں ایک اٹلی، آٹھ شام، چھ دبئی، چھ ایران، ایک قطر، سات سعودی عرب، چھ ترکی، پانچ امریکا، دو سوئٹزرلینڈ،11  برطانیہ اور ایک عراق کا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot