کراچی میں کورونا سے انتقا ل کرجانے والوں کو کہاں پر دفن کیا جائے گا ؟ ہدایات جاری کر دی گئیں - Azadaar || Live For Azadari

Like Us Facebook

ads

Hot

CLICK HERE پاکستان کے قومی ادارہ صحت نے ہیلپ لائن نمبر 1166 جبکہ تمام صوبوں نے صوبائی سطح پر ہیلپ لائنز قائم کی ہیں جن پر مرض کی علامات ظاہر ہونے کے بعد رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ آپ کی صحت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خصوصی ٹیمیں آپ کے گھر بھیجی جائیں گی یا پھر آپ کو آپ کے علاقے میں سرکاری یا نجی لیبارٹری یا اسپتال کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, 30 March 2020

کراچی میں کورونا سے انتقا ل کرجانے والوں کو کہاں پر دفن کیا جائے گا ؟ ہدایات جاری کر دی گئیں



میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورونا سے انتقال کرجانے والوں کو کراچی کی مخصوص 5 قبرستانوں
 میں دفن کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق میئر کراچی کراچی کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی محمد شا ہ قبرستان، سرجانی ٹاون قبرستان اور مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی اجازت ہو گی۔وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورنگی نمبر چھ قبرستان اور اورنگی ٹاون گلشن ضیاءقبرستان میں بھی تدفین کی اجازت ہے ۔ نماز جنازہ میں 2 قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔مئیر کراچی کے مطابق قریبی عزیزوں کو قبرستان میں میت کے آخری دیدار کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہےکہ کورونا سے پاکستان میں بھی اموات اور نئے کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک میں متاثرین کی تعداد 1625 ہو گئی جبکہ 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات 29 مارچ کو ریکارڈ کی گئیں، جہاں سندھ ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مریض دم توڑ گئے

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot