ڈونلڈ ٹرمپ نے تشویش ناک صورتحال سے دنیا کو ہلا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے باعث ملک میں ایک سے دو لاکھ
تک اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا
ہے کہ کہا اگر اموات اس قدر بھی روک لی گئیں تو بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا
کہ کورونا وائرس کے باعث ڈپریشن اور اقتصادی کساد بازاری ہوگی جس سے خودکشیوں کا
رجحان بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاک ڈاؤن جلد کھولنے کے
معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے تاریخ 12 اپریل سے بڑھا کر 30 اپریل کر دی اور خبردار
کیا کہ 2 ہفتوں میں کورونا کی وبا حدوں کو چھو سکتی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اس
وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات تیس اپریل تک لاگو رہیں گے۔ دنیا میں کورونا
وائرس کے سب سے زیادہ مریض امریکا میں ہیں۔دوسری طرف کورونا وائرس کی روک
تھام کے لیے امریکی صدر کے مشیر انتھونی فاؤسی کے مطابق کووڈ انیس سے امریکا میں
دو لاکھ تک ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔
No comments:
Post a Comment