سندھ میں تبلیغی مراکز قرنطینہ میں تبدیل,ادھر پنجاب کے شہر رائونڈ میں بھی برا فیصلہ - Azadaar || Live For Azadari

Like Us Facebook

ads

Hot

CLICK HERE پاکستان کے قومی ادارہ صحت نے ہیلپ لائن نمبر 1166 جبکہ تمام صوبوں نے صوبائی سطح پر ہیلپ لائنز قائم کی ہیں جن پر مرض کی علامات ظاہر ہونے کے بعد رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ آپ کی صحت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خصوصی ٹیمیں آپ کے گھر بھیجی جائیں گی یا پھر آپ کو آپ کے علاقے میں سرکاری یا نجی لیبارٹری یا اسپتال کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, 1 April 2020

سندھ میں تبلیغی مراکز قرنطینہ میں تبدیل,ادھر پنجاب کے شہر رائونڈ میں بھی برا فیصلہ




پاکستان کے صوبہ پنجاب کے داراحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ کی ملحقہ آبادیوں کا مکمل لاک ڈاون کر دیا ہے جبکہ صوبہ سندھ میں تمام تبلیغی مراکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔


ادھر سندھ میں پولیس حکام نے صوبے کے مختلف اضلاع میں موجود تبلیغی جماعت کے ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو مراکز کے اندر محدود کر لیں، ساتھ ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام تبلیغی مراکز کو قرنطینہ تصور کیا جائے گا۔ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس مشتاق مہر کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کو جاری کردہ ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ 'صوبے بھر کے مختلف علاقوں میں قائم تبلیغی مراکز اور مساجد کو قرنطینہ مرکز تصور کیا جائے گا، اس بات کا خیال رکھا جائے کہ نہ تو ان مراکز سے کوئی شخص باہر آئے اور نہ ہی نئے لوگ ان مراکز کے اندر داخل ہوں۔'
اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز نے اس حوالے سے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے ارکان کے تعاون سے تبلیغی جماعت کے مراکز میں راشن اور اشیاء ضرورت کی بروقت ترسیل یقینی بنائیں۔ 
 یہ احکامات تبلیغی جماعت کے ممبران میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے 18 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس میں ایک چینی شہری بھی شامل ہےجس کے بعد حیدرآباد کے تبلیغی مرکز کو سیل کر کے اسے قرنطینہ کا درجہ دے دیا گیا تھا۔علاؤہ ازیں، سکھر اور لاڑکانہ میں قائم تبلیغی جماعت کے بڑے مراکز کو پہلے ہی قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز نے حکم دیا ہے کہ تبلیغی مراکز میں موجود افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور ان کی فہرست بنا کر بھیجی جائیں جبکہ پولیس افسران اپنے علاقوں میں موجود تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو ٹریس کر کے انہیں بھی گھروں میں آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کریں۔ 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot